ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج کی معطلی کا امکان

Dec 09, 2024 | 14:23:PM
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج کی معطلی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کے بیٹر ٹریوس ہیڈ اور بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا پڑے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق  دونوں کرکٹرز کا ماضی کا ریکارڈ سامنے رکھ کر معطلی کا فیصلہ بھی ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرنے پر اشتعال دلانے والا ایکشن کیا تھا جبکہ ٹریوس ہیڈ نے بھی نامناسب رویہ اختیار کیا تھا،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

مزید پڑھیں:نئی انعامی پالیسی ، نیشنل گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو سزا دینے کا باضابطہ اعلان کیا جانا ہے، آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ یا سخت تنبیہ کی جائے گی،،ٹریوس ہیڈ کو 140 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد محمد سراج نے اشتعال انگیز انداز میں جشن منایا تھا،آسٹریلوی سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز نے بھی محمد سراج پر تنقید کی ہے۔