مریم نواز کا لاہور کے بعد دیگر بڑے شہروں میں میٹرو نیٹ ورک بڑھانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا چین میں مختلف اداروں کا دورہ،چین کی ٹیکنالوجی کو پنجاب میں لانے کے عزم کا اظہار

Dec 09, 2024 | 16:22:PM

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی”ہائی جیا“ میڈیکل ٹیکنالوجی آمد ،”ہائی جیا“ میڈیکل ٹیکنالوجی کے صدر ڈاکٹر لیو فولیانگ سے ملاقات،مریم نواز نے لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک بڑھانے کا اعلان کردیا،کہتی ہیں کہ لاہور،ملتا ن، اسلام آباداورراولپنڈی میں میٹر وبس سسٹم کیلئے چینی تعاون ناقابل فراموش ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہائی جیا میں میڈیکل ٹیکنالوجی کے ایم او یو پر دستخط کیے،مریم نواز کو”ہائی جیا“ میڈیکل ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام کینسرکے علاج کے لئے درکار مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کینسر کے علاج کے لئے چین میں رائج طریق کار کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے پبلک سیکٹر نواز شریف ہسپتال کے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی ماہرین کی معاونت سے نواز شریف کینسر ہسپتال میں جدید آلات اور طریقہ علاج کو اپنانے کے عزم کا اظہار کیا،”ہائی جیا“میڈیکل ٹیکنالوجی کے حکام نے نواز شریف کینسر ہسپتال کے لئے پروفیشنل معاونت کی یقین دہانی کروائی،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کو ٹیکنالوجی بیسڈ سسٹم بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔


 مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیشنٹ فرینڈلی اور موثر بنانا چاہتے ہیں۔،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شی جی تان ہسپتال کا بھی دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری ژودیاژن نے تفصیلی بریفنگ دی ،بریفنگ میں جدید طریقہ علاج،تحقیق اور پیشنٹ کیئر سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا،ڈاکٹر لیوفورلیانگ نے میڈیکل ٹیکنالوجی کے جدید ترین رجحانات اور ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بیجنگ میڈیکل انشورنس بجٹ مینجمنٹ،میڈیکل انشورنس گلوبل انڈیکس کنٹرول سسٹم پر بریف کیاگیا۔

وزیراعلیٰ کو ایمپلائی میڈیکل انشورنس اور ریزیڈنٹ میڈیکل انشورنس کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے شی جی تان ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چین کے جدید ترین ہیلتھ سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو ٹیکنالوجی بیسڈ ہیلتھ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ضرورپڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام 

مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب اور سی جی تان ہسپتال کے درمیان تعاون اور شراکت داری کا خیرمقدم کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیجنگ میں میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک کو بڑھائیں گے،پنجاب کے بڑے شہروں میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کے لئے پرعزم ہیں،بیجنگ ٹرانسپورٹ سسٹم کے مشاہدے سے مستقبل میں پنجاب کی ٹرانسپورٹ پالیسی بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔
مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کا جدید ترین نظام لانا چاہتے ہیں،ٹریفک میں کمی کیلئے مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے،لاہور میں اورنج لائن میٹر وبس پاک چین دوستی کا چلتا پھرتا ثبوت ہے،لاہور،ملتا ن، اسلام آباداورراولپنڈی میں میٹر وبس سسٹم کیلئے چینی تعاون ناقابل فراموش ہے۔

بیجنگ ٹرانسپورٹ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شانگ وانگ یو نے تفصیلی بریفنگ دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بیجنگ ٹرانسپورٹ سسٹم کے سٹیٹ آف آرٹ مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکنالوجی کے اختراعی استعمال سے بیجنگ کے گرین اورسمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کو سراہا۔

مزیدخبریں