گنے کے کاشتکارشوگر ملزمالکان کے رحم وکرم پر، حکومت نے ریٹ مقرر نہیں کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکر) پنجاب حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،پنجاب کابینہ نے اس سال گنے کی قیمت مقرر نہیں کی۔
حکومت کی جانب سے ریٹ مقرر نہ کرنے پر شوگر ملز مالکان کے وارے نیارے ہوگئے ،گنے کی قیمت مقرر نہ ہونے سے شوگرملز من مانے ریٹ پر گنا خرید رہی ہیں،حکومت پنجاب نے گزشتہ برس گنے کی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی تھی،اس سال شوگر ملز ساڑھے 3 سو سے 375 روپے کے درمیان گنا خرید رہی ہیں۔
کاشت کاروں نےحکومت سے گنے کی فکس قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے،کین کمشنر پنجاب نے کہاہے کہ کابینہ نے گنے کی قیمت مقرر نہیں کی ہے،شوگر ملز 375 روپے فی من کے حساب سے گنا خرید رہی ہی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی