چیف جسٹس کی زیر صدارت گوادر میں اجلاس، بلوچستان کیلئے ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کے لیے ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے اصلاحات کا ایک جامع پیکج پیش کرے گی۔
عدالتی اصلاحات پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت گوادر میں اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ بھی شریک ہوئے، مانیٹرنگ جج برائے جیل خانہ جات جسٹس عبداللہ بلوچ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
سپریم کورٹ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اصلاحی نظام سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا، چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کے لیے ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹی مختلف جیلوں کا دورہ کرے گی، کمیٹی نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے اصلاحات کا ایک جامع پیکج پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ