ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن،صدر ،وزیر اعظم و وزیرداخلہ کی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور، اویس کیانی)خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ بنیادوں پر کامیاب آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 2خارجیوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا،کامیاب آپریشن پر صدر مملکت ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے فورسز کو سراہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنکیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں2 خوارج ہلاک ہوئے،ایک زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدکیا گیا،یہ خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کا میاب آپریشن پرافسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ،وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران 2خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور ایک کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی تعریف کی ،وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، سیکیورٹی فورسز کے قابل فخر افسران و اہلکار شب و روز ارض وطن کو دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں،مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی کامیاب آپریشن پر خراج تحسین کیا ،صدر مملکت نے کاروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے، ایک کو گرفتار کرنے پر فورسز کو سراہا،صدر مملکت نے ملک سے دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پوری قوم فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کلاچی میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکورٹی فورسز کی ستائش کی،وزیرداخلہ محسن نقوی کی 2 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی،اپنے پیغام میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے،قوم کی حمایت سے خوارجی دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی