بینک منیجر قرضہ دلوانے کا جھانسہ دیکر کسان سے 40ہزار کے دیسی مرغے ڈکار گیا

Dec 09, 2024 | 21:13:PM
بینک منیجر قرضہ دلوانے کا جھانسہ دیکر کسان سے 40ہزار کے دیسی مرغے ڈکار گیا
کیپشن: دیسی مرغے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک بینک منیجر نے کسان کو پولٹری بزنس کے لیے 12 لاکھ روپے کا قرضہ دلوانے کا وعدہ کیا اور اُسے جھانسے میں لے کر رشوت کی مد میں 40 ہزار روپے کے دیسی مُرغے کھاگیا۔

کسان کو پولٹری بزنس پھیلانے کیلئے قرضہ درکار تھا۔ بینک منیجر کئی ہفتوں کے دوران قرضے کی امید دلاکر کسان سے مجموعی طور پر 40 ہزار روپے کے دیسی مُرغے ہڑپ کرگیا۔کسان نے سٹیٹ بینک آف بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُس کی رقم واپس دلوائی جائے۔ بصورتِ دیگر اُس نے خود سوزی کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20سیریز کا پہلا میچ کل کتنے بجے شروع ہو گا؟صحیح وقت جانیے

یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے ضلع بلاس پور میں واقع قصبے مستوری کا ہے۔ روپ چند منہر کو قرضہ درکار تھا۔ 10 فیصد کمیشن بھی طے ہوا تھا۔ روپ چند منہر کا کہنا ہے کہ اُس نے دیسی مُرغے کسی اور سے خرید کر کِھلائے۔ وہ کہتا ہے کہ اُس کے پاس تمام رسیدیں بھی ہیں۔

جب بینک منیجر نے قرضہ بھی نہ دلوایا اور دیسی مُرغوں کے پیسے دینے پر بھی راضی نہ ہوا تو روپ چند منہر نے علاقے کے ایس ڈی ایم سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سے آنیوالے خبردار! ایک موبائل کے سوا تمام ضبط ہونگے، فیصلہ ہو گیا