سابق پاکستانی اداکارہ نرگس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) پاکستان فلم انڈسٹری کی سابق نامور اداکارہ نرگس نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نرگس نے 2 روز قبل عمرے کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس گئیں تھیں،2روز بعد مکہ مکرمہ سے مدینہ روانہ ہوں گی ،7 روز بعد وطن واپس آکر کینیڈا روانہ ہوں گی،واضح رہے اداکارہ نرگس کینیڈین نیشنل ہیں، انہوں نے چند سال قبل شادی کی تھی جس کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر وہ بیوٹی سیلون چلا رہی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کو اللہ پر چھوڑ دیا ہے،میں نے کبھی کسی کا برا نہیں چاہا جو میرا برا سوچے گا وہ اللہ سے پائے گا ۔
یاد رہے کہ اداکارہ پر شوہر نے تشدد کیا تھا اور اس پر اداکارہ نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار نے 18 سال چھوٹی"بھانجی" کوتیسری بیوی بنا لیا