ماوراحسین نے مقبولیت میں رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑ دیا

Feb 09, 2025 | 11:02:AM

(ویب ڈیسک)خوبروپاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونےوالی بھارتی فلم "صنم تیری قسم"نے دوبارہ ریلیز ہوتے ہی کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

ماوراحسین کی پہلی بھارتی فلم کواو ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے بعد سینما میں دوبارہ ریلیز کیا گیاہے جہاں اس نے ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق"صنم تیری قسم" کی دوبارہ ریلیز کے پہلے دن 88 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں جو اس کی اصل ریلیز سے بھی زیادہ ہیں، فلم نے اوپننگ ڈے پر 1.55 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا جبکہ 2016 میں اپنی اصل ریلیز کے پہلے دن یہ فلم محض 1 کروڑ بھارتی روپے کابزنس کرسکی تھی۔

آن لائن ایڈوانس بکنگ میں بھی"صنم تیری قسم" فلم رنبیر کپور کی فلم"یہ جوانی ہے دیوانی" سے آگے نکل گئی ہے جس کی آن لائن ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت 1 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر گئی جو"یہ جوانی ہے دیوانی" سے 168 فیصد زیادہ ہے،رنبیرکپورکی فلم کی ایڈوانس ٹکٹ سیل محض 40 ہزار رہی تھی۔

ماورا حسین نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کی ہے۔ 

ماوراحسین اور امیر گیلانی نے ثبات اور نیم جیسے ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیاہے جس میں ان دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں نے بہت پسندکیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:امیشاپٹیل نے بالی ووڈ میں کامیابی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا

ماوراحسین کی شادی اور فلم"صنم تیری قسم" کی غیرمعمولی کامیابی نے انہیں دونوں ممالک میں مقبولیت دلا دی ہے ۔

مزیدخبریں