نورا فتیحی کے سالگرہ ڈریس کی سوشل میڈیا پردھوم

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی مشہور رقاصہ واداکارہ نورا فتیحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
نورافتیحی ہمیشہ اپنے فیشن اور سٹائل کے حوالے سے سرخیوں میں رہتی ہیں لیکن اس بار ان کی سالگرہ کے موقع پرلباس نے سب کو حیران کر دیا،ان کے اس لباس کوعالمی شہرت یافتہ سٹائلسٹ ماہر جریدی نے ڈیزائن کیا ہے جو نکی مناج کے آئیکونک فیشن سٹائل کے لئے مشہورہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نکاح کے بعد راکھی ساونت کو پاکستان لاؤں گا:مفتی قوی
بھارتی ڈانسرنے ایک سیاہ، فٹ گاؤن پہنا کیا جو چمکدار سیکوئنز سے سجا تھا اور روشنی میں چمک رہا تھا، اپنی سالگرہ پر نورا نے اپنے نئے گانے "Snake" پر شاندار رقص بھی کیا جسے بہت پسندکیاگیا۔