ماورا حسین کے نکاح کا لہنگا کتنے کا تھا؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ ماورا حسین حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
شادی ہرلڑکی کی زندگی کا سب سے بڑا دن ہوتا ہے اوروہ اپنے اس بڑے دن کو یادگار بنانے کے لئے خوب تیاریاں کرتی ہے تاکہ ہر نظر بس اسی پر ٹھہر جائے،دُلہن بلاشُبہ شادی کی تقریب میں سب سے خوب صورت چہرہ اور شخصیّت ہوتی ہے،دُلہن کی تیاری میں سب سے اہم عروسی جوڑاہوتاہے جس میں ہرلحظہ بدلتے فیشن کے ساتھ تبدیلی آئی ہے اوررنگوں کے ساتھ ساتھ ڈیزائن بھی بدلا ہے، فیشن برینڈز اورڈیزائنرز نے اس کا انتخاب بہت آسان کر دیا ہے،غازے کے ساتھ اچھّا عروسی لباس بھی دُلہن کے حُسن کو دوآتشہ کرتا ہے۔
امیرگیلانی اورماوراحسین کے نکاح اور شیندی (مہندی اور بارات کی مشترکہ تقریب) کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہیں،شوبزکی دیگر ہیروئنز کی طرح ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے نکاح کے موقع پر لاہور کے نامور ڈیزائنرز رانوز ہائیرلومز (Rano's Heirlooms) کے جوڑے کا انتخاب کیا، مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لہنگے کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اور گوہررشید کی "گیم نائٹ"،جیت کس کے نام رہی؟
یہ بھی پڑھیں:ماوراحسین نے مقبولیت میں رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑ دیا
دوسری جانب نکاح کی تقریب کے لیے دولہے امیر گیلانی نے پاکستانی ڈیزائنر منیب نواز کو منتخب کیا۔