خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشنز ،7 خوارج ہلاک

Feb 09, 2025 | 19:19:PM

(احمدمنصور) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2الگ الگ آپریشنز کئے، آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،فائرنگ کے تبادلے میں خوارج رحمت سمیت3 خوارج جہنم واصل جبکہ2خوارج زخمی ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی خفیہ اطلاعات پربھی  آپریشن کیاگیا،فائرنگ کے تبادلے میں4خوارج کو ہلاک3خوارج زخمی ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

مزیدخبریں