پولیس کی بروقت کارروائی، 6 لاکھ میں فروخت کی گئی 14 سالہ بچی برآمد

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اقبال صادق)ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی بروقت کارروائی نے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،پولیس نے6 لاکھ میں فروخت کی گئی 14سالہ بچی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی پولیس کی بروقت کارروائی کی اورمؤثر حکمت عملی سے انسانی سمگلنگ کا گھناؤنا منصوبہ ناکام بنایا گیا،اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کی، بستی جندانی میں چھاپہ مار کر 14 سالہ تہمینہ بی بی کو برآمد کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ تہمینہ بی بی کو اس کے والد اور چچا نے بدکاری کے شبہ میں فروخت کیا تھا،ترجمان نے کہا کہ خریدنے والے افراد بچی کو زبردستی قید میں رکھا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسانی سمگلنگ ایکٹ 2018 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اورمزید کارروائی جاری ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، ملزم غلام فرید، طارق، ارشد اور رمضان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: پشم دھاگہ مہنگا ہونے پر صنعتکار پریشان