(شعیب مختار) متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق وفاق سے ملنے والی 20 ارب کی ترقیاتی سکیموں کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے،وفاق کی جانب سے15 ارب روپے کی کراچی اور 5ارب کی حیدرآباد کی ترقیاتی سکیموں کے لیے فوکل پرسن مقرر کیے گئے،تمام فوکل پرسنز پاکستان انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے وفد سے رابطے میں رہیں گے۔
عامر معین ضلع کورنگی ، خواجہ اظہار الحسن ضلع وسطی ، حسان صابر ضلع شرقی کے فوکل پرسن نامزدکئے گئے جبکہ ارشد وہرہ ضلع جنوبی ،سید امین الحق ضلع غربی،پروفیسر علیم الرحمان خانزادہ حیدرآباد کے فوکل پرسن نامزدکیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے آج پی آئی ڈی سی ایل کے وفود کے حوالے ترقیاتی سکیمیں کی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی بروقت کارروائی، 6 لاکھ میں فروخت کی گئی 14 سالہ بچی برآمد