(ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے وزیر تعلیم جبریل اتل(Gabriel Attal) کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم الزبتھ بورن گزشتہ روز مستعفیٰ ہوئی تھیں جس کے بعد صدر نے اپنے مینڈیٹ میں نئی تحریک کیلئے کابینہ کی تشکیل نو کیلئے وزیر تعلیم جبریل اتل کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی وزیر اور اداکارہ سمرتی ایرانی کا وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ کا دورہ
سابق وزیراعظم الزبتھ بورن 20 ماہ عہدے پر رہنے کے بعد مستعفیٰ ہوئی تھیں، ان کے دور حکومت میں وہ پارلیمنٹ میں اکثریت کی کمی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہی رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 34 سالہ جبریل اتل فرانس کے سب سے کم عمر اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم ہیں۔
اس سے قبل فرانس کے سب سےکم عمر وزیر اعظم کا اعزاز لورینٹ فیبیوس کے پاس تھا جو 1984 میں 37 سال کی عمر میں ملک کے وزیراعظم بنے تھے۔