سستی بجلی خواب بن گئی ،آئی ایم ایف نے حکومتی تجاویز کو مسترد کر دیا

  وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس میں کمی پر آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی

Jan 09, 2025 | 09:44:AM
سستی بجلی خواب بن گئی ،آئی ایم ایف نے حکومتی تجاویز کو مسترد کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت کا عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

 وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس میں کمی پر آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی تاہم آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی ہے،عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی، سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2025-26کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی سستی کرنے کے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات کی جائے گی۔