قومی ٹیم کو دھچکا ،صائم ایوب کے بعد وکٹ کیپر بیٹرحسیب اللہ خان بھی زخمی

حسیب اللہ کو کیپ ٹاؤن میں پریکٹس کے دوران ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی

Jan 09, 2025 | 11:06:AM
قومی ٹیم کو دھچکا ،صائم ایوب کے بعد وکٹ کیپر بیٹرحسیب اللہ خان بھی زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسیب اللہ خان بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔

 رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں سکواڈ کا حصہ تھے تاہم محمد رضوان کی وجہ سے انہیں موقع نہیں مل سکا تھا، چیمپئینز ٹرافی سے قبل ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان تھا جس میں کرکٹر کی قسمت چمک سکتی تھی لیکن وہ انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انکی شمولیت مشکوک ہے۔

اسے بھی پڑھیں:پی ایس ایل ، گولڈ کیٹیگری میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی لسٹ جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پریکٹس کے دوران ان کے ہاتھ پر بال لگ گئی تھی، جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے دو ہفتوں تک آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔،وکٹ کیپر بیٹر ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان شاہینز اسکواڈ میں بھی شامل ہیں تاہم اب ان کی جگہ روحیل نذیر کو موقع ملے گا، سہ روز پریکتس میچ 10 جنوری سے اسلام آباد کلب میں شروع ہورہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سے قبل مایہ ناز کھلاڑی پر پابندی ؟

دوسری جانب اوپنر صائم ایوب کے بھی کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز دائیں ٹخنے پر چوٹ لگی تھی، وہ اس وقت لندن میں علاج کے لیے موجود ہیں، ان کی بھی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات انجری کی صحتیابی سے مشروط ہیں۔