(24 نیوز)چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو کپتان پیٹ کمنز کی صورت میں بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے انکشاف کیا ہے کہ بارڈرگواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم انکا سکین کروایا گیا تھا۔
پیٹ کمنز اور انکی اہلیہ دنیا میں دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کیلئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے،آسٹریلوی خیمے میں کپتان پیٹ کمنز کی انجری کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم کو دھچکا ،صائم ایوب کے بعد وکٹ کیپر بیٹرحسیب اللہ خان بھی زخمی
ادھر سلیکٹر جارج بیلی نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ پیٹ کمنز پیرنٹل چھٹیوں پر ہے تاہم انہوں نے حتمی طور پر نہیں بتایا کہ کمنز چیمپئینز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔