جسمانی سرگرمی کینسر پھیلنے سے روکتی ہے،محققین کا دعویٰ

Jan 09, 2025 | 11:50:AM

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا صرف کینسر سے بچاتا ہی نہیں بلکہ اس کے پھیلنے کے امکانات کو بھی کم کر سکتا ہے۔

وہ افراد جو کینسر کی تشخیص سے 12 ماہ قبل فعال رہنا شروع ہوئے تھے ان میں بیماری کے امکانات ایک چوتھائی کم دیکھے گئے۔

محققین کا کہنا تھا کہ مطالعے میں ایسے مضبوط شواہد پائے گئے جن سے معلوم ہوا کہ روایتی علاج کے ساتھ جسمانی سرگرمی اس بیماری کے سبب ہونے والی موت کے امکانات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیم کو دھچکا ،صائم ایوب کے بعد وکٹ کیپر بیٹرحسیب اللہ خان بھی زخمی

مزیدخبریں