عدالت سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Jan 09, 2025 | 12:21:PM

(نعیم آگاہ) سرگودھا میں عدالت سے واپسی پر مخالفین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب روڈ پر سبھروال کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی، 54 چک شمالی کے رہائشی عدالت سے جا رہے تھے کہ واپسی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل اور 6 کو زخمی کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزمان کار پر پانچ منٹ تک فائرنگ کرتے رہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمی افراد کو فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا ،  مرنے والوں میں شفیع ،عبدالرحمن ، ستار اور ظہیر عباس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سڑک پر انوکھی شادی  ویڈیو  بھی سامنے آ گئی

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہےکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 5 افراد راہ گیر ہیں جبکہ  مقتولین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 پولیس نے ابتدائی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

مزیدخبریں