پنجاب میں ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی نئی حکمت عملی مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی نئی حکمت عملی مرتب کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز (اے ڈی پی) کےجائزہ اجلاس مسلسل چوتھے روز بھی جاری، "کمیونیکشن اینڈ ورکس" اور "لوکل گورنمنٹ'"سکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین نبیل احمد اعوان، سیکرٹری آصف طفیل کی شرکت، دیگر وزارتوں کے سیکرٹری بھی اجلاس میں شریک ہوئے ، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی سکیموں پر نصف سال کی کارکردگی، شفافیت، بروقت تکمیل اور نئی سکیموں کا جائزہ لیا جا رہا۔
اجلاس میں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے فیز ٹو میں آنے والی نئی سکیموں پر پیشگی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب میں اگلے سال میں آنے والی ہر شعبے کی سکیم کا ورک آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئےبتایا گیا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے 904 بنیادی ہیلتھ یونٹس مکمل کرلئے گئے، اگلے مہینے فروری تک تمام ترقیاتی منصوبوں کے لیے 262 ارب جاری کر دئیے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب کی 20 ہزار سے زائد دیہات میں اوپن سیوریج کے مسائل پر جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ۔
مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو اور سٹنٹنگ کا سبب سیوریج لیکج ہے، لیکج روکنے کے لیے بہتر اور پائیدار سیوریج بنانے کا منصوبہ تیار ہوگا، جس کے لئے100 ارب روپے تکمیلی منصوبوں پر مزید خرچ ہوں گے۔
پہلی بار محکمہ "سی اینڈ ڈبلیو" نے فنڈز کے فوری، موثر اور شفاف استعمال کی تاریخی لکھی , سی اینڈ ڈبلیو کی 1602سکیمیں،528جاری،1074نئی سکیمیں شامل کی گئی، 376 چھوٹی سڑکوں بارے طریقہ کار بنانے کی ہدایت دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کے دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں، شرجیل میمن
اجلاس کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ عوامی سہولت کے لیے اب تک 72 ارب روپےخرچ ہو چکے ہیں، یہ تناسب گزشتہ 10سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، سڑکوں کی معیاری تعمیر کے لیے ٹھیکیداروں کو میرٹ پر ٹھیکے دیے گیے، تعمیر شدہ سڑکوں کے معائنے اور نگرانی کا عمل جاری ہے، تعمیراتی سامان اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
اس کے علاوہ واہگہ بارڈر کی سکیم شروع کر دی گئی ہے جبکہ گوجرانوالہ اوور ہیڈبرج کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ، وزیراعلی پنجاب نے پارکس اور قبرستانوں کے لیے فوری فنڈ جاری کرنے کی بھی ہدایت جاری کی .
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ " لوکل گورنمنٹ کی3404 اسکیمیں، 136جاری جبکہ 3268نئی اسکیمز شامل کی گئی ہیں ، راولپنڈی کے گاٶں ڈیہلا، رائیونڈ میں پانی فراہمی کی بحالی کے منصوبے، پنجاب میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے مقامات،سیالکوٹ سے بس سٹینڈ کی منتقلی کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں گٹروں کے ڈھکن، پائپ لائنوں اور گندے پانی کے نقاص کو مقامی آبادی کی ضرورریات کے مطابق بنانے کی ہدایت جاری ، لاہورڈویلپمنٹ پلان کے باقی ماندہ فنڈز بھی عوامی بہبود پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور لاہور ڈویلپمنٹ اور مری ڈویلپمنٹ منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پرکام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
اجلاس کی بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلی کا ستھرا پنجاب منصوبہ کم لاگت ہے، عوام نے خیر مقدم کیا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سستی برداشت ہوگی نہ معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ ہوگا۔