ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی

Jan 09, 2025 | 16:15:PM
ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی۔

وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کے مطابق ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے وطن آئیں گی، وہ 2 روزہ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔

محی الدین وانی نے بتایا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ہے۔

اسے بھی پڑھیں: حفیظ اللہ نیازی کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری