سلمان خان نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟والد نے وجہ بتا دی

کیریئر پر مبنی زندگی گزارنے والی خواتین سے مکمل طور پر گھر داری کی توقع رکھنا غلط ہے

Jan 09, 2025 | 16:20:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بیٹا ساتھی اداکاراؤں میں شادی کیلئے ایسی خوبی تلاش کرتے ہیں جس کا ملنا مشکل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سلیم خان نے کہا کہ ان کا بیٹا شادی کیلئے ساتھی اداکاراؤں میں ماں کی شبیہہ ڈھونڈتا ہے جو آسان نہیں ہے، اسی وجہ سے ان کی اب تک شادی نہیں ہوسکی اور وہ کنوارے ہیں۔

سلمان  خان کے والد سلیم خان نے ایک پرانے انٹرویو میں تسلیم کیا ہے کہ سلمان کی شادی نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ جب کسی سے تعلق قائم کرتے ہیں تو اس میں اپنی والدہ جیسی گھرداری کی خصوصیات تلاش کرنے لگتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اداکارہ اپنا کیرئیر چھوڑ کر اپنی تمام توجہ گھر کی ذمہ داریوں پر مرکوز رکھے، یہ توقع حقیقت پسندی کے خلاف ہے کیونکہ کیریئر پر مبنی زندگی گزارنے والی خواتین سے مکمل طور پر گھر داری کی توقع رکھنا غلط ہے۔

سلیم خان نے واضح کیا کہ کام کرنے والی اداکارہ کے لیے بچوں کی پرورش، ان کا ہوم ورک کروانے یا ان کے لنچ تیار کرنے جیسے روایتی گھرداری کے کام کرنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی فلمساز پرتیش نندی کاانتقال ،بالی ووڈانڈسٹری سوگوار

59 سالہ دبنگ اداکار سلمان خان کا نام ماضی میں بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے جن میں کترینہ کیف، سومی علی، سنگیتا بجلانی اور ایشوریا رائے شامل ہیں،تاہم کسی کے ساتھ بھی بات شادی تک نہیں پہنچ سکی۔

مزیدخبریں