آئی سی سی وفد کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل سٹیڈیم سہولیات کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد) آئی سی سی کے چھ رکنی وفد اور براڈکاسٹرز نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ کیا، 2025 کی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہولیات کا جائزہ لیا جس کی تعمیر 25 جنوری تک مکمل ہو جائے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چھ رکنی وفد اور براڈ کاسٹرز نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ کیا جس میں براڈ کاسٹرز اور لاجسٹک کے افراد بھی شامل تھے اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے وفد کو بریفنگ دی۔
آئی سی سی وفد کے ارکان نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سینٹر کی سہولتوں، میڈیا گیلری اور کانفرنس ہال کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وفد نے دیواروں پر آویزاں ریکارڈز کو دلچسپی سے دیکھا اور ان کے قریب جا کر تصاویر بنوائیں۔
وفد نے پرانی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور نیشنل بینک اسٹیڈیم کی تعمیراتی کام کی تکمیل کے لئے 25 جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے.
اس کے علاوہ، چیمپئن ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، قومی سکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل