فاسٹ باؤلر حارث رؤف آئی سی سی ورلڈکپ کےلیے فٹ قرار

Jan 09, 2025 | 20:16:PM
فاسٹ باؤلر حارث رؤف آئی سی سی ورلڈکپ کےلیے فٹ قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے  بولنگ شروع کر دی، حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کا آغاز کیا۔

میڈیکل پینل نے حارث رؤف کی بولنگ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ورلڈ کپ میں سلیکشن کےلیے فٹ قرار دیدیا۔

یاد رہے کہ حارث رؤف بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں فٹنس کے مسائل کا شکار ہوئے تھے اور انہیں پسلیوں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔

دوسری طرف پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ نسیم شاہ کی انجری پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے طبی ماہرین سے رابطے میں ہیں۔

نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی وفد کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل سٹیڈیم سہولیات کا جائزہ