صدر مملکت نے الیکشن بل 2024 کی منظوری دیدی

Jul 09, 2024 | 00:05:AM
صدر مملکت نے الیکشن بل 2024 کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دے دی۔

الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں، ترمیم کے بعد الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی کی صورت میں متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کی جائے گی، صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول سے نکالنے کی درخواست کا تحریر فیصلہ جاری

صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن بل، ایکٹ کی صورت اختیار کر گیا ہے، الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینٹ سے 4 جولائی کو پاس ہوا تھا۔