تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Jul 09, 2024 | 09:30:AM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف، کومل اسلم )پاکستان کے مختلف شہروں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری، گلیات، اٹک، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، لیہ، تونسہ، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری طرف سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیریں بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔سجاول اور ٹھٹھہ سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگے پیٹرول کے بعد سائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج گرمی اور حبس کا راج رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری تک جانےکا امکان رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا جائے گا,ماہرین کے مطابق بارشوں کا اگلاسپیل 11جولائی سے شہر میں داخل ہو گا۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کا مزید کہنا ہے کہ  کل سے15جولائی کےدوران بالائی ووسطی علاقوں میں بارش کاامکان ہے، لاہور سمیت مختلف شہروں میں وفقے وفقے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ آئندہ24گھنٹےمیں شہرکاموسم گرم اورخشک رہےگا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق  فضائی آلودگی میں  کی شرح 155ریکارڈ کی گئی  جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا،امریکی قونصلیٹ 168،ٹھوکر نیاز میں آلودگی کی شرح 164ریکارڈ
کوٹ لکھپت 114،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 161ریکارڈ  کیا گیا۔

کراچی میں  آج بھی بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

مون سون ہواؤں کے زیر اثر شہر میں آج شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے،