پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹس کا اپ گریڈیشن کیلئے 7اگست کو دھرنے کا اعلان

Jul 09, 2024 | 10:13:AM
پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹس کا اپ گریڈیشن کیلئے 7اگست کو دھرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹس نے اپ گریڈیشن کیلئے 7اگست کو دھرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے   سرکاری سکولوں،کالجز ،یونیورسٹیز  اور محکمہ صحت کے لیب اٹینڈنٹس نے دھرنے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 سال سے اپگریڈیشن کی سمری کی منظوری نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگے پیٹرول کے بعد سائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ

لیب اٹینڈنٹ کا مزید کہناہے کہ  7سالوں سے اپ گریڈیشن کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں،کئی بار حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں ہوئیں ہر بار وعدہ خلافی کی گئی۔