کراچی : آ یت اللّٰہ عقیل الغروی سمیت دیگر عالم دین مجالس میں عشرہ پڑھیں گے

Jul 09, 2024 | 10:20:AM
کراچی : آ یت اللّٰہ عقیل الغروی سمیت دیگر عالم دین مجالس میں عشرہ پڑھیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں ہونے والی مجالس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین آیت اللہ علامہ سید عقیل غروی صبح 7 بجے سولجر بازار امام بارگاہ اور رات ساڑھے10 بجے امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی میں بھی عشرہ پڑھیں گے.

پاکستان کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی شام پانچ بجے نشتر پارک، رات8بجے امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد، رات ساڑھے 10بجے امام بارگاہ بقیتہ اللہ ڈیفنس اور رات 12بجے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر میں عشرہ پڑھیں گے۔

 علامہ سید علی رضا رضوی رات 9 بجے امام بارگاہ دربار حسینی ملیر،رات ساڑھے10بجے المحسن ہال ایف بی ایریا اور رات 12 بجے امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر عشرہ پڑھیں گے۔

 علامہ سید عارف حسین شام ساڑھے 5بجے امام بارگاہ سامراہ نیو رضویہ، رات 8بجے امام بارگاہ صاحب الزمان گلستان جوہر، رات 11بج امام بارگاہ عزاداران امام حسین سولجر بازار اور رات ساڑھے 12 بجے آئی آر سی میں بھی عشرہ پڑھیں گے۔

علامہ نصرت عباس بخاری شام6بجے امام بارگاہ ابو طالب، رات10 بجے امام بارگاہ سامراہ نیو رضویہ سوسائٹی اور رات 12بجے مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار ملیر میں عشرہ پڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشوں کا اگلا سپیل کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

 علامہ کمیل مہدوی رات9 بجے امام بارگاہ شاہ خراسان بریٹو روڈ، رات ساڑھے 10 بجے امام بارگاہ حسینی ملیر اور رات12بجے امام بارگاہ مصطفیٰ عباس ٹاؤن میں عشرہ پڑھیں گے۔

 علامہ ریاض جوہری رات ساڑھے8بجے امام بارگاہ معصومین اورنگی ٹاؤن اور رات ساڑھے9بجے امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں عشرہ پڑھیں گے اورعلامہ تقی مہدوی رات 9بجے امام بارگاہ تنظیم المومنین عزیز آباد میں عشرہ پڑھیں گے۔