سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،100 انڈیکس 81 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

Jul 09, 2024 | 11:35:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،100 انڈیکس 81 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں 100 انڈیکس آج کاروباری دن کے دوران 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے تاریخی بلندی پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 81 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 566 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، امریکی کرنسی انٹربینک میں 278 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہے۔