کار سرکار میں مداخلت کا کیس، مری کی عدالت نے شیخ رشید کو بری کر دیا

Jul 09, 2024 | 17:22:PM

(حیدر علی ) مری کی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں شیخ رشید کو باعزت بری کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور پنڈی بوائے کے نام سے مشہور شیخ رشید کو کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مری کی مقامی عدالت نے باعزت بری کر دیا،

کار سرکار میں مداخلت کا کیس 47/23 مری تھانہ میں مقدمہ درج تھا۔شیخ رشید احمد کی جانب سے محمد  ماجد نور راجہ ایڈوکیٹ نےمحمد ذیشان مجسٹریٹ تھانہ مری کو  مضبوط دلائل دے کر باعزت بری کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی صارفین کو صرف 3 ماہ کیلئے رعایت دی ہے، شہباز شریف نے واضح کر دیا

مزیدخبریں