سلمان خان نے کس اداکارہ کیلئے رشتہ بھیجا جس پر انکار ہوا؟

Jul 09, 2024 | 17:57:PM

(24نیوز) بالی ووڈ کے سلطان اور دبنگ اداکار سلمان خان کی شادی کئی دہائیوں سے موضوع بحث ہے لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار  نے مشہور اداکارہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا تاہم شادی کی یہ پیشکش مسترد کردی گئی تھی۔  

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اداکارہ  جوہی چاولہ پسند تھیں وہ انہیں بہت معصوم لگتی تھیں لیکن جب انہوں نے ان کے  والد سے جوہی کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے انکار کردیا، جب یہی بات ایک شو کے دوران  اداکارہ جوہی چاولہ سے پوچھی گئی  تو انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  ’یہ ان کے اور سلمان خان کے کیرئیر کے آغاز کا وقت کا تھا، میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، جوہی چاولہ نے بتایا تھا کہ اس وقت سلمان خان  اتنے مقبول نہیں تھے جتنے آج ہیں حتیٰ کہ میں سلمان اور عامر کو بھی اچھے سے نہیں جانتی تھی جس کی وجہ سے ان کے ساتھ فلم کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: منیشا کوئرالہ کو فوٹوگرافر سے ڈانٹ کیوں پڑی؟؟اداکارہ نے ماضی کا واقعہ سنا دیا

مزیدخبریں