رحیم یار خان: 25 ہزار کا تعویز لینے کے باوجود شادی نہ ہونے پر نوجوان تھانے پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) رحیم یارخان میں مولوی سے 25 ہزار روپے کا تعویز لینے کے باوجود شادی نہ ہونے پر نوجوان مولوی کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔
رحیم یار خان میں مولوی نے 25 ہزار لے کر شادی کا تعویز دی لیکن تعویز لینے کے باوجود 8 دن میں نوجوان کی شادی نہ ہو سکی، متاثرہ نوجوان مولوی کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا، متاثرہ نوجوان نے پولیس کو درخواست دی کہ مولوی نے تعویذ دے کر 8 دن میں شادی ہونے کا وعدہ کیا، 4 ماہ ہوگئے شادی ہوئی نہ 25 ہزار روپے واپس ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کی جماعت رجسٹریشن سے قبل ہی مشکل میں پھنس گئی
متاثرہ نوجوان کی شکایت پر تھانہ اقبال آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولوی سے 25 ہزار روپے برآمد کرکے نوجوان کے حوالے کردیئے، متاثرہ نوجوان نے رقم واپس دلوانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔