ملتان: صاف پانی کی عدم فراہمی اور ناقص غذا، 24 گھنٹوں میں 226 گیسٹرو کے مریض رپورٹ

Jul 09, 2024 | 19:03:PM
ملتان: صاف پانی کی عدم فراہمی اور ناقص غذا، 24 گھنٹوں میں 226 گیسٹرو کے مریض رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان) شہر اولیا ملتان میں صاف پانی کی عدم فراہمی اور ناقص غذا شہریوں کو بیمار کرنے لگی.

اولیا کے شہر ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے 226 مریض رپورٹ ہوئے، نشتر ہسپتال ملتان میں گیسٹرو کے 61 مریض لائے گئے، چلڈرن ہسپتال میں گیسٹرو کے 71مریض رپورٹ ہوئے، شہباز شریف ہسپتال میں گیسٹرو کے 36 مریض لائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 ہزار روپے دے کر شادی کیلئے تعویز لینے والا نوجوان تھانے پہنچ گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی

علاوہ ازیں ساؤتھ سٹی ہسپتال میں گیسٹرو کے 32مریض رپورٹ ہوئے اور ٹاونز ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 26 مریض رپورٹ ہوئے، ماہرین صحت کے مطابق ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافے کی وجہ صاف پانی کی عدم دستیابی اور ناقص غذا ہے۔