ٹی ٹی پی اورپاکستان کے درمیان دوبارہ ثالثی کردار ادا کر سکتے ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

Jul 09, 2024 | 20:44:PM
ٹی ٹی پی اورپاکستان کے درمیان دوبارہ ثالثی کردار ادا کر سکتے ہیں: ذبیح اللہ مجاہد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) افغان عبوری حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیغام آیا تو ٹی ٹی پی اورپاکستان کے درمیان دوبارہ ثالثی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

افغان عبوری حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیغام آیا تو ٹی ٹی پی اورپاکستان کے درمیان دوبارہ ثالثی کردار ادا کر سکتے ہیں، افغانستان پر حملہ جارحیت ہو گی اس سے نفرت بڑھے گی۔

ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا پاکستان سے بڑا گہرا تعلق ہے، 3 ملین افغان مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں، پاکستان کے پاس ثبوت ہیں تو ہمیں دیں ہم خود پاکستان مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح، خاور مانیکا نے چیف جسٹس سے اہم مطالبہ کر دیا

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے آپریشن عزم استحکام کے تحت سرحد پار افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔