این ٹی ڈی سی نے سکی کناری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی

Jul 09, 2024 | 20:57:PM
این ٹی ڈی سی نے سکی کناری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) این ٹی ڈی سی نے 75 کلومیٹر طویل500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی۔

ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے مطابق یہ ٹرانسمیشن لائن سکی کناری منصوبے سے 884 میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرے گی، سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کی ہائی پاٹ ٹیسٹنگ کامیابی سے مکمل کر لی اور نتائج تسلی بخش رہے، سخت موسم اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں کے باوجود تعمیراتی سرگرمیاں بروقت مکمل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان عبوری حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی پاکستان کو بڑی پیشکش

ترجمان این ٹی ڈی سی کا مزید کہنا ہے کہ سکی کناری ٹرانسمیشن لائن علاقے میں این ٹی ڈی سی کے نیٹ ورک کو مزیدمستحکم کرے گی، ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے آئیسکو اور گیپکو کے علاقوں میں بجلی ترسیل مزید بہتر ہو گی۔