ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کاسمیٹک سرجری کروائی جو غلط ہو گئی تھی، فیروز خان کا انکشاف

Jul 09, 2024 | 22:05:PM
ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کاسمیٹک سرجری کروائی جو غلط ہو گئی تھی، فیروز خان کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کاسمیٹک سرجری کروائی جو غلط ہو گئی تھی۔

ایک یو ٹیوب چینل میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے بتایا کہ ایک ڈرامے کے سین کی عکس بندی کےلئے مجھے پول میں نہاتے ہوئے دکھایا جانا تھا، ڈائریکٹر نے کہا کہ مجھے اس سین کےلئے سفید شلوار قمیص پہننی پڑے گی۔فیروز خان نے کہا کہ سین تو صحیح ہو گیا مگر معلوم ہوا کہ اس سین کےلئے میری جسامت ٹھیک نہیں ہے، میں نے اس سین کو دوبارہ عکس بند کروانے کےلئے خوب محنت کی اور باڈی بنائی، جب ورزش کر کے باڈی بنا لی تو میرا چہرہ کافی پتلا دبلا ہو گیا تھا۔اداکار نے بتایا کہ چہرے کو بھرا دکھانے کےلئے میں نے ایک ڈاکٹر کی مرضی کے بغیر گالوں میں فلر لگوالئے۔فیروز خان نے کہا کہ جب فلرز لگوا لئے تو ہنسنے اور تصویر بنوانے پر میری گالیں الگ ہی پھولی ہوئی نظر آنے لگیں اور مجھے اس سرجری نے پریشان کر دیا تھا۔فیروز خان نے کہا میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا تھا کہ یہ میں نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا