جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ،3 سپاہی شہید

Jul 09, 2024 | 23:17:PM

(احمد منصور) شمالی  وزیرستان کے بعد جنوبی ویزرستان میں دہشتگردوں کا وار چل گیا، سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں  پاک فوج کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر  )کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کی جھڑپ میں3سپاہی شہید ہوگئے،شہدامیں سپاہی اسداللہ،سپاہی محمدسفیان اوراین سی بی زین علی شامل ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن کی جارہی ہے،سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئے پرعزم ہیں،بہادرجوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کوتقویت دیتی ہیں۔ 

اس سے پہلے  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس سے 2 دہشتگرد ہلاک اور 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ شہید ہو گئے، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، شہید ہونے والےکیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی عمر 24 سال ہے جنہوں نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔

شہید کیپٹن کی نمازہ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں وزیراعظم ،وزیردفاع، وزیراطلاعات،آرمی چیف ، حاضراورریٹائرڈ فوجی افسران،جوانوں اورشہیدکے لواحقین نے شرکت کی ،وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ یہ قربانیاں پرامن اورخوشحال پاکستان کیلئےہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہیں،قوم ان غیرملکی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف پرعزم ہے،پاکستان کےدشمنوں کوحکمت عملی کےذریعےمکمل شکست دی جائے گی،ان شاء اللہ۔شہید کوان کےآبائی شہرمیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجائےگا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سپاہی اسد اللہ ، سپاہی محمد سفیان اور سپاہی زین علی نے شہادت کا  اعلی رتبہ پایا،اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹی پی اورپاکستان کے درمیان دوبارہ ثالثی کردار ادا کر سکتے ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

مزیدخبریں