(زین مدنی) پنجاب آرٹس کونسل شیخوپورہ نے فحاشی میں ملوث عناصر کے خلاف شکنجہ سخت کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے آرٹس کونسل کی روپورٹ پر 3 تھیٹرز سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا، سیل ہونے والے تھیٹرز میں سنگم تھیٹر, ورثہ تھیٹر اور صنم تھیٹر شامل ہیں، ان تھیٹرز میں فحاشی و عریانی پر مبنی رقص پیش کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے پہلی بار بیٹے کی ویڈیو جاری کر دی
دوسری جانب ایگڑیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد کا کہنا ہے کہ فحاشی و عریانی پر مبنی ڈرامے اور رقص کی اب کوئی گنجائش نہیں، پنجاب بھر میں فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف مہم جاری رہے گی۔