پاک بھارت میچ سے پہلے شاہد آفریدی کی سدھو سے ملاقات، ویڈیوسامنے آگئی

Jun 09, 2024 | 15:50:PM
پاک بھارت میچ سے پہلے شاہد آفریدی کی سدھو سے ملاقات، ویڈیوسامنے آگئی
کیپشن: نیویارک میں شاہد آفریدی کی نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیورک میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہد آفریدی نے نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کی، دونوں کرکٹ لیجنڈز کی ملاقات کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے جس کو دنیا بھر سے شائقین کرکٹ خوب سراہ رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں شاہد خان آفریدی اور نوجوت سنگھ سدھو کی نیویارک میں ملاقات ہوئی، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کے لئے دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لئے نیویارک موجود ہیں، دونوں سابق کھلاڑی اپنے اپنے ملک کے علاوہ دنیا بھر میں اپنی کرکٹ خدمات کے باعث جانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستانی شائقین کرکٹ کیا چاہتے ہیں؟

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اور لیجنڈری بھارتی بلے باز نوجوت سنگھ سدھو کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو جب شاہد آفریدی سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ’’لو جی یہ ہے جی ہینڈسم آفریدی، ہے کوئی ان سے سوہنا منڈا، یہ صرف شکل کے نہیں دل کے بھی سوہنے ہیں‘‘۔

نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ ’’تمہارے (پاکستان) پاس اس طرح کے بندے کہاں چلے گئے؟ کہاں چلے گئے یار!‘‘ دوسری جانب شاہد آفریدی نے نوجوت سنگھ سدھو سے بغل گیر ہوئے کہا کہ ’’بھا جی آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ہم نے بھا جی کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے‘‘ پھر شاہد آفریدی نے ان سے ان کی اور ان کے گھر والوں کی خیر خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2024 کا سب سے بڑا مقابلہ آج روایتی حریفوں کے درمیان ہو گا، پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ آج شام 7:30 بجے نیویارک میں ہو گا، دنیا بھر سے شائقین کرکٹ کو اس ہائی وولٹیج میچ کا شدت سے انتظار ہے۔