بجٹ 2025: آئی ٹی،ٹیلی کمیونیکیشن کےترقیاتی بجٹ میں 350فیصدسےزائداضافے کی تجویز

Jun 09, 2024 | 16:39:PM
بجٹ 2025: آئی ٹی،ٹیلی کمیونیکیشن کےترقیاتی بجٹ میں 350فیصدسےزائداضافے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی بجٹ 2024.25 میں آئی ٹی،ٹیلی کمیونیکیشن کےترقیاتی بجٹ میں 350فیصدسےزائداضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئےمالی سال میں آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن کےترقیاتی بجٹ میں 350فیصدسےزائداضافہ کی تجویز پیش کی گئی ہے، آئندہ مالی سال آئی ٹی اورٹیلی کام کاترقیاتی بجٹ27 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپےتجویز کیا گیا ہے، رواں مالی سال آئی ٹی،ٹیلی کام کاترقیاتی بجٹ 6 ارب روپےمختص تھا، نئےمالی سال آئی ٹی کے 15 جاری منصوبوں کےلئے 21 ارب 15 کروڑ روپے تجویز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے ملکی ایئرپورٹس میں ای گیٹ نصب کرنے کا منصوبہ، اہم خبر آ گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ میں آئی ٹی کے15نئے منصوبوں کے لئے 6 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ، ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 9 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ، کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے6 ارب 79 کروڑ، ڈیجٹیل اکانومی منصوبے کے لیے 3 ارب 50 کروڑ، ًسائبرسیکیورٹی فارڈیجیٹل پاکستان منصوبےکے لیےایک ارب، وفاقی وزارتوں اورمحکموں کےسمارٹ آفس منصوبےکے لیے 30 کروڑ روپےتجویز کیے گئے ہیں۔