(عابد چودھری) صنم جاوید کو گجرانوالہ پولیس موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء کی برآمدگی کے لئے ان کے گھر لے کر آئی۔
پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید ابھی بھی گجرانوالہ پولیس کی تحویل میں موجود ہیں، صنم جاوید کو گجرانوالہ پولیس برآمدگی کے لئے لاہور لے کر آ ئی، ان کو پریزن وین میں پولیس موبائلز کے ہمراہ لاہور کے علاقے اچھرہ لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقیاتی بجٹ میں کتنا اضافہ تجویز؟ حیران کن خبر آ گئی
پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو اس کے گھر موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیا کی برآمدگی کے لئے لایا گیا، دوسری جانب صنم جاوید کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس پہلے بھی کئی مقدمات میں گھر کی تلاشی لے چکی ہے۔
واضح رہے کہ صنم جاوید 9 مئی واقعات میں پولیس کی حراست میں ہیں اور ان پر متعدد مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔