آج پاکستان ٹیم جیتی تو ایک کروڑ انعام دوں گا: کامران ٹیسوری

Jun 09, 2024 | 21:08:PM
آج پاکستان ٹیم جیتی تو ایک کروڑ انعام دوں گا: کامران ٹیسوری
کیپشن: بھارت کیخلاف میچ جیتنے پر گورنر سندھ نے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نمرہ ریاست) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ اگر آج پاکستان ٹیم جیتی تو ایک کروڑ انعام دوں گا۔
پاک بھارت ٹاکرے کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا انوکھا انداز، گورنر سندھ پاکستانی کِٹ میں عوام کے درمیان موجود ہیں، انہوں نے کرکٹ کِٹ ہیلمٹ، پیڈ اور بلا بھی تھاما ہوا ہے، انہوں نے پریکٹس  شارٹ مار کر سکرین کھلوائی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ میں نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی؟

گورنر سندھ نے پاکستانی ٹیم کے لیے بڑا اعلان بھی کردیا، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر آج پاکستانی ٹیم جیت گئی تو میری طرف سے ایک کروڑ روپے پاکستانی ٹیم کو بطور انعام دیئے جائیں گے۔