تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Jun 09, 2024 | 21:34:PM
تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں چترال، کوہستان اور بٹگرام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بعد از دوپہر جنو بی اضلاع میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان  ہے۔ 

اسی طرح سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم بعد از دوپہر وسطی /جنو بی اضلاع میں تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان  ہے۔ ادھرکشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام /رات میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ جیتنے پر گورنر سندھ نے بڑے انعام کا اعلان کر دیا