محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

Jun 09, 2024 | 21:55:PM
محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں آج نیویارک میں مدمقابل ہیں، نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ جیتنے پر گورنر سندھ نے بڑے انعام کا اعلان کر دیا

پاک بھارت میچ میں قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا اور ان کے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل ہوگئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق محمد رضوان 100 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔