موت سے نہیں گھبراتا، کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز ہوں گی ، شیر افضل مروت

Mar 09, 2024 | 14:56:PM

(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ پاکستان کی ایک سیاسی شخصیت کی طرف سےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کہنے پر ساؤتھ افریقہ اور دبئی میں میری سپاری دی گئی ہے،ہم ایوڈنس ایف آئی اے کو دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل خان مروت کا  کہناہےکہ ہمارے ساتھی ایم این اے نے کچھ ایویڈنس فراہم کئے ہیں،اس ضمن میں 1 لاکھ روپے کی ادائیگی ہوچکی ہے،شوٹرز نے آگے ادائیگی بھی کر دی ہے ،تمام مواد ہم ایف آئی اے کے ساتھ شئیر کرنے کےلئے تیار ہیں جو  ثابت کرتی ہے کہ یہ سارا کام مریم نواز نے کروایا ہے،رات کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ساری بات ڈسکس کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہو کہ پاکستان کے نظام عدل اور ایف آئی اے اس کی تفتیش کی اجازت دے کر تحقیقات کرے، یہ کام انڈیا کے ذریعے کروایا گیااورہم ایوڈنس ایف آئی اے کو دیں گے ،  مریم نواز کے کہنے پر کیا گیا اوراگر مجھے کچھ ہوا تو زمہ دار مریم نواز ہو گی ، میرا خاندان ہمیشہ سے قبائلی دشمنوں کا شکار رہے اور  کوئی بھی طبی موت نہیں بنا ہے،اگر سیاست کو اس نیہج پر لے جا رہے ہیں تو یہ دشمنی دور تک جائے گی، مریم بی بی آپ کے پاس جو بھی ہویہ یاد رکھے کہ ہماری دشمنوں بہت بہت دور دور تک جاتی ہے،مریم بی بی پھر کوئی بھی رہے یا نہ رہے دشمنی نہ ڈالے،میں موت سے نہیں گھبراتا زندگی جتنی اللّٰہ نے لکھی ہے اتنی ہو گی ۔

عارف علوی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیر افضل خان مروت نے کہا کہ انہوں اپنے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کی جب الیکشن کے تاریخ ان کو دینا پڑی تو انہوں نے یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن پہ ڈال دی ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں،بیرسٹر گوہر

مزیدخبریں