(24نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وزیر اعظم کو جلد کابینہ تشکیل دےکر منشور پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔
ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ صدارتی انتخاب کا مرحلہ آج مکمل ہو جائے گا، وزیراعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں، ہمیں پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے ، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں ، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت کی گئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان سے پھر گزارش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں،بیرسٹر گوہر