لاہور: حاملہ خاتون کو قتل کرنے والے جعلی ڈاکٹرز کا گروہ گرفتار

Mar 09, 2024 | 19:06:PM
لاہور: حاملہ خاتون کو قتل کرنے والے جعلی ڈاکٹرز کا گروہ گرفتار
کیپشن: ملزمان پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)حاملہ خاتون کو قتل کرنے والے جعلی ڈاکٹروں کا گروہ قانون کے شکنجے میں آ گیا ،4 رکنی گروہ کو ایس ایچ او لیاقت آباد شیخ عمران انوار نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شمسہ انعام، نجم سعید، حسن انوار اور اسد انعام شامل ہیں، جنہوں نے اکبر شہید روڈ پر گائنی کلینک بنا رکھا تھا، ملزمان نے ایک روز قبل سونیا نامی خاتون کا آپریشن کرنے کی کوشش کی ،دوران آپریشن خاتون دم توڑ گئی، جسے ملزمان نے طبعی موت قرار دیا ، خاتون سمیت چاروں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2022 میں بھی دوران آپریشن نمرہ نامی خاتون کا قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج ہے ،تاہم ملزمان کے کلینک سے مختلف ساز و سامان قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ گرفتار ملزموں کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وہ سینیٹرز جنہوں نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور کیوں؟