چیمپئینز ٹرافی کا فائنل:دبئی میں ٹریفک جام کا خطرہ

Mar 09, 2025 | 09:48:AM
چیمپئینز ٹرافی کا فائنل:دبئی میں ٹریفک جام کا خطرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران دبئی کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کا خطرہ منڈلانے لگا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج دبئی میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے باعث شدید ٹریفک جام کے باعث خلل کا خدشہ ہے،دبئی میں ٹریفک کے منتظم ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ دبئی سپورٹس سٹی کے اطراف ٹریفک جام ہونے کا امکان ہے لہٰذا کرکٹ کے شائقین پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

چیمپئینز ٹرافی کا فائنل آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شیڈول ہے جس کے باعث اہم شاہراہ شیخ محمد بن زاید روڈ اور حصہ سٹریٹ پر ٹریفک کی سست روی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعدکیا روہت شرما ریٹائر ہوجائینگے؟ شبمن گل نے بتادیا

دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلل صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور رات 8 بجے سے 11 بجے تک متوقع ہے،حکام نے شائقین کرکٹ کو سپورٹس سٹی کا سفر کرنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے۔

دبئی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے دبئی میٹرو اور مفت بس سروسز کے ذریعے متبادل سفری سہولتیں دستیاب رہیں گی۔

حکام نے بتایا کہ جمیرا گلف سٹیٹس میٹرو اسٹیشن سے کرکٹ فینز کو مفت بسیں دبئی کرکٹ سٹیڈیم پہنچائیں گی۔ شائقین کرکٹ کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔