گانوں میں خواتین کی تذلیل کیخلاف اداکارہ نیتو چندرا عدالت پہنچ گئیں

Mar 09, 2025 | 10:00:AM
گانوں میں خواتین کی تذلیل کیخلاف اداکارہ نیتو چندرا عدالت پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں گانوں میں خواتین کو نازیبا انداز میں پیش کرنے کے خلاف اداکارہ نیتو چندرا نے پبلک انٹرسٹ لیٹیگیشن دائر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معاملہ 28 مارچ 2025 کو پٹنہ ہائی کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر ہے اورعدالت نے اس معاملے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یو یو ہنی سنگھ کے گانے"مینیک" میں خواتین کو نازیبا انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس گانے میں دوہرا مطلب رکھنے والے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جو خواتین اور بچوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیاہے  کہ اس وقت کوئی قانون ایسا مواد روکنے کےلیے مؤثر طور پر نافذ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:صاحبہ نے ساتھی اداکار کو تھپڑکیوں مارا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ فحش اور خواتین کی تذلیل پر مبنی گانوں کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں اور گانے کے تخلیق کاروں، بشمول ہنی سنگھ، گیت گنار لیو گریوال اور بھوجپوری گلوکاروں راگنی وِشواکرمہ اور ارجن اجنبی، کے خلاف کارروائی کی جائے۔