روزہ  نہ رکھنے سے متعلق  محمد شامی کا ردعمل سامنے آگیا

Mar 09, 2025 | 10:12:AM
روزہ  نہ رکھنے سے متعلق  محمد شامی کا ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) روزہ نہ رکھنے کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہنے والے بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کا ردعمل سامنے آگیا۔

انہوں نے  کہا ہے کہ رمضان کے دوران چمپئینز ٹرافی میں کھیل پر دھیان ہے، روزے کی قضا بعد میں کروں گا۔

دبئی کرکٹ  سٹیڈیم میں چمپئینز ٹرافی کے کامیاب فاسٹ بالر محمد شامی نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا،مداحوں کی مبارکباد

محمد شامی سے جب رمضان المبارک میں روزوں سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ملک کا معاملہ ہے ، بھارتی پروفیشنل کرکٹرز کیلئے شیڈول تیار کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔

انھوں نے قبول کیا کہ رمضان میں میچز کھیلنا مشکل ہوتا ہے مگر یہاں ملک کا سوال ہے اسی لئے پلیئرز کو کھانے اور نیند کو پورا کرنا ہوتا ہے اور ٹریننگ کے بعد بحالی کیلئے ہدایات پر عمل کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد شامی نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے تین اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔